1. قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَ تُصِيبَنَّ
الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً}:
1. باب: اللہ
تعالیٰ کا (سورۃ الانفال میں) یہ فرمانا کہ ”ڈرو اس فتنہ سے جو ظالموں پر خاص نہیں
رہتا (بلکہ ظالم و غیر ظالم عام خاص سب اس میں پس جاتے ہیں
حدثنا
محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن الزبير بن عدي، قال: اتينا انس بن مالك، فشكونا
إليه ما نلقى من الحجاج، فقال:"اصبروا، فإنه لا ياتي عليكم زمان إلا الذي
بعده شر منه حتى تلقوا ربكم، سمعته من نبيكم صلى الله عليه وسلم".
ہم
سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے، ان سے زبیر بن عدی نے بیان کیا
کہ، ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے حجاج کے طرز عمل کی شکایت کی،
انہوں نے کہا کہ صبر کرو کیونکہ تم پر جو دور بھی آتا ہے تو اس کے بعد آنے والا
دور اس سے بھی برا ہو گا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو۔ میں نے یہ تمہارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔(( بخاری حدیث نمبر: 7068))
وقوله
تعالى: من كان يريد الحياة الدنيا وزينتها نوف إليهم اعمالهم فيها وهم فيها لا
يبخسون {15} اولئك الذين ليس لهم في الآخرة إلا النار وحبط ما صنعوا فيها وباطل ما
كانوا يعملون {16} سورة هود آية 15-16.
اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ ہود میں) فرمایا «من
كان يريد الحياة الدنيا وزينتها نوف إليهم أعمالهم فيها وهم فيها لا يبخسون *
أولئك الذين ليس لهم في الآخرة إلا النار وحبط ما صنعوا فيها وباطل ما كانوا
يعملون» ”جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت
کا طالب ہے تو ہم اس کے تمام اعمال کا بدلہ اسی دنیا میں اس کو بھر پور دے دیتے ہیں
اور اس میں ان کے لیے کسی طرح کی کمی نہیں کی جاتی یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت
میں دوزخ کے سوا اور کچھ نہیں ہے اور جو کچھ انہوں نے اس دنیا کی زندگی میں کیا وہ
(آخرت کے حق میں) بیکار ثابت ہوا اور جو کچھ (اپنے خیال میں) وہ کرتے ہیں سب بیکارمحض
ہے
6443بخاری
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہول ناک مرض کی صحیح
تشخیص بہت پہلے فرما دی تھی، چناں چہ ارشاد فرمایا:
”واللّٰہ لا الفقر أخشیٰ علیکم ولکن أخشیٰ علیکم أن تبسط علیکم الدنیا کما
بسطت علی من کان قبلکم فتنافسوھا کما تنافسوھا فتھلککم کما اھلکتہم“․ (صحیح
البخاری، کتاب الرقاق، باب من یحذر من زہرة الدنیا والتنافس فیھا، ج:۲، ص:۹۵۱، ط: قدیمی․ الصحیح لمسلم، کتاب الزہد ج:۲، ص:۴۰۷، ط: قدیمی)
” بخدا! مجھے تم پر فقر کا اندیشہ قطعاً نہیں، بلکہ اندیشہ ہے کہ
تم پر دنیا پھیلائی جائے، جیسا کہ تم سے پہلوں پر پھیلائی گئی، پھر تم پہلو ں کی
طرح ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو، پھر اس نے جیسے ان کو
برباد کیا، تمہیں بھی برباد کر ڈالے۔“ (بخاری ومسلم)
یہ تھا وہ نقطئہ آغاز، جس سے اِنسانیت کا بگاڑ شروع ہوا،
یعنی دنیا کو نفیس اور قیمتی چیز سمجھنا اور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اس پر
جھپٹنا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشخیص پر ہی اکتفا نہیں کیا؛ بلکہ اس کے لیے
ایک جامع نسخہٴ شفا بھی تجویز فرمایا، جس کا ایک جزاعتقادی ہے اور دوسرا عملی۔
اعتقادی جزیہ ہے کہ اس حقیقت کو ہر موقع پر مستحضر رکھا
جائے کہ اس دنیا میں ہم چند لمحوں کے مہمان ہیں، یہاں کی ہر راحت وآسائش بھی فانی
ہے اور ہر تکلیف ومشقت بھی ختم ہونے والی ہے، یہاں کے لذائذ و شہوات، آخرت کی بیش
بہا نعمتوں او رابدالآباد کی لازوال راحتوں کے مقابلہ میں کالعدم اور ہیچ ہیں۔
قرآن کریم اس اعتقاد کے لیے سراپا دعوت ہے اور سیکڑوں جگہ اس حقیقت کو بیان فرمایا
گیا ہے۔ سورة اعلیٰ میں نہایت بلیغ مختصر او رجامع الفاظ میں اس پر متنبہ فرمایا:”بل توٴثرون الحیوٰة الدنیا والآخرة خیر و أبقی“ (کان کھول کر سن لو!کہ تم آخرت کو اہمیت نہیں دیتے)
بلکہ دنیا کی زندگی کو (اس پر) ترجیح دیتے ہو؛ حالاں کہ آخرت (دنیا سے) بدر
جہابہتر اور لازوال ہے۔“ (سورہٴ اعلیٰ:۱۶، ۱۷)
صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قصہ مروی
ہے کہ کچھ لوگوں پر ان کا گزر ہوا، جن کے سامنے بھنا ہوا گوشت رکھا تھا، انہوں نے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کھانے کی دعوت دی، آپ نے انکار کر دیا اور فرمایا:
”محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ جو کی روٹی بھی پیٹ
بھر کر نہ کھائی۔“ (صحیح بخاری، کتاب الاطعمة، باب ماکان النبی صلی اللہ علیہ وسلم
واصحابہ یاکلون، ج:۲،
ص:۸۱۵، ط: قدیمی)
عن
ابي سعيد الخدري ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الدنيا حلوة خضرة،
وإن الله مستخلفكم فيها، فينظر كيف تعملون فاتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن اول
فتنة بني إسرائيل كانت في النساء ". وفي حديث ابن بشار: لينظر كيف تعملون.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا (ظاہر میں) شیریں اور سبز ہے (جیسے تازہ میوہ)
اللہ تعالیٰ تم کو حاکم کرنے والا ہے دنیا میں، پھر دیکھے گا تم کیسے عمل کرتے ہو،
تو بچو دنیا سے (یعنی ایسی دنیا جو اللہ تعالیٰ سے غافل کر دے) اور بچو عورتوں سے
اس لیے کہ اول فتنہ بنی اسرائیل کا عورتوں سے شروع ہوا
(ترقیم
فوادعبدالباقی:) (2742) (مسلم 6948)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں