السلام عليكم الحمدوالصلاة ً
5۔ ذلت ورسوائی
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں کا ایک سنگین نتیجہ آج ہمیں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ ہماقوامِ عالم میں ذلیل ہو کر رہ گئے ہیں۔ہماری کوئی اوقات نہیں اور اغیار جیسے چاہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہمیںاپنے نا پاک مقاصد کیلئے استعمال کرلیتے ہیں۔ہم ان کے آلۂ کار بن کر ان کیلئے کام کرتے ہیں اور اس میں فخر بھیمحسوس کرتے ہیں۔ہم مادی ودنیاوی مفادات کی خاطر اپنی قومی وملی غیرت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ذلت ورسوائی کاعالم یہ ہے کہ کوئی ہماری قومی سلامتی کے خلاف جو کچھ کرتا رہے ، ہماری عزت کو تار تار کرتا رہے ، ہمارے وقار کوخاک میں ملاتا رہے اور ہمارے مسلمان بھائیوں کو ہر روز قتل کرتا رہے تو اس سے بدلہ لینا تو کجا ہم اس پر صدائےاحتجاج بھی بلند کرنے کے قابل نہیں رہے… یہ بد ترین ذلت ورسوائی کیوں چھائی ہوئی ہے ؟ یقینا یہ ہمارے ہیکرتوتوں کی وجہ سے ہے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:(إِذَا تَبَایَعْتُمْ بِالْعِیْنَۃِ ، وَأَخَذْتُمْ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَرَضِیْتُمْ بِالزَّرْعِ ، وَتَرَکْتُمُالْجِہَادَ سَلَّطَ اللّٰہُ عَلَیْکُمْ ذُلًّا لَا یَرْفَعُہُ عَنْکُمْ حَتّٰی تَرْجِعُوْا إِلٰی دِیْنِکُمْ)
’’ جب تم سودی لین دین کروگے ، گائیوں کی دموں کو پکڑ لوگے اور کھیتی باڑی پر ہی راضی ہو جاؤ گے اور جہاد کوترک کردو گے تو اللہ تعالی تم پر ایسی ذلت ورسوائی کو مسلط کردے گا جسے تم سے اس وقت تک نہیں اٹھائے گاجب تک تم اپنے دین کی طرف واپس نہیں لوٹ آؤ گے۔‘‘[2]
6۔ فتح شکست میں تبدیل ہو جاتی ہے
گناہوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے مسلمانوں کی فتح اور ان کا کافروں پر غلبہ شکست میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اس کیواضح دلیل جنگ احد کا وقعہ ہے جس میں پہلے اللہ تعالی نے مسلمانوں کو کافروں پر فتح نصیب کی ، لیکن اس کے بعدجب ان میں سے بعض اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو نتیجہ یہ نکلا کہ فتح شکستمیں تبدیل ہو گئی۔ستر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم شہید ہو گئے اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس میں شدیدزخمی ہوئے۔اللہ تعالی اس شکست کا سبب یوں بیان کرتے ہیں:﴿وَ لَقَدْ صَدَقَکُمُ اللّٰہُ وَعْدَہٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِاِذْنِہٖ حَتّٰی
[1] [ مؤطا مالک:۹۸۷] [2] [ ابو داؤد:۳۴۶۲۔ وصححہ الألبانی ]
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں